انک جیٹ ٹیکنالوجی سے بلبلے جتنے باریک شمسی سیل تیار
شمسی سیل کو اتنا باریک اور ہلکا بنانا ممکن ہوگیا ہے کہ وہ ایک بلبلے کے اوپر بھی ٹھہر سکتے ہیں۔شاہ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ فزکس اور انجینئرنگ کے ماہرین نے انتہائی باریک شمسی سیل انک جیٹ ٹیکنالوجی سے تیار کئے ہیں
ریاض(نیٹ نیوز) اب ان کی بدولت بہت چھوٹے روبوٹ، ڈرون، حساس سنسر، جسم پر چپکنے والے بائیوسنسر اور دیگر آلات کو توانائی فراہم کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔ماہرین کا کہناہے کہ اس ایجاد سے روبوٹ کی الیکٹرانک جلد بھی بنائی جاسکتی ہے جو ازخود دھوپ سے بجلی بناسکے گی اوربیٹری کی ضرورت ختم ہو کر رہ جائے گی۔