کالے نمک کے صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد جانئے

کالے نمک کے صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد جانئے

کالے نمک کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں ۔سوڈیم کی کم مقدار کے سبب کالے نمک کے استعمال سے پیٹ پھولنے کی شکایت سے نجات ملتی ہے ،وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔کالے نمک کے استعمال سے نظام ہاضمہ کی کارکردگی میں مثبت فرق پڑتا ہے ، آنتوں کی صفائی اور مضر صحت مادوں کا اخراج ممکن ہوتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)کالے نمک کے استعمال سے جہاں، بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے وہیں جِلدی امراض کا بھی علاج ہوتا ہے ۔جن افراد کو سانس لینے کے نظام سے متعلق شکایات ہوتی ہیں اُنہیں کالے نمک کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے ، کالے نمک کے استعمال سے مٹی سے ہونے والی الرجی یا سانس کی بیماری میں آرام ملتا ہے ۔ پٹھوں کے درد اور کھنچاؤ کی شکایت میں کالے نمک کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے ۔کالے نمک میں پوٹاشیم کی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ پٹھوں کی صحت کیلئے ضروری جز سمجھا جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں