نیلے چہرے ،آٹھ آنکھوں والی مکڑی کی اتفاقاً دریافت

نیلے چہرے ،آٹھ آنکھوں والی مکڑی کی اتفاقاً دریافت

آسٹریلیا کے شہر تھرول کے پائیں باغ میں خاتون نے ایک مکڑی دیکھی جو انہیں کچھ انوکھی لگی

سڈنی(نیٹ نیوز) اس کی تصاویر جب حشرات کے ماہر کو بھیجی گئی تو انہوں نے اسے جمپنگ سپائیڈر کی ایک نئی قسم قرار دیا۔امینڈا ڈی جارج گھر کے باغ میں کوڑے دان کو دیکھ رہی تھیں کہ ان کی نظر اس مکڑی پر پڑی۔ اس کا چہرہ گہرا نیلا اور آٹھ آنکھوں پر مشتمل تھا۔ پہلے یہ ڈٰیڑھ سال قبل نظر آئی تھی لیکن اس بار امینڈا نے اس کی تصویریں اتارلیں۔چار ملی میٹر جسامت کی اس مکڑی کی تصاویر میلبورن میں مکڑیوں کے ماہر نے دیکھی جس نے اس کی نئی قسم کی تصدیق کی۔اس کے بعد امینڈا نے دو مکڑیاں وکٹوریہ میوزیم کے ماہر جوزف شوبرٹ کو بھیجیں۔ جوزف نے کہا کہ یہ نئی قسم ہے جس کے نام پر غور کیا جارہا ہے ۔ صرف آسٹریلیا میں ہی مکڑیوں کی چارہزار نئی اقسام دریافت ہوئی ہیں اور خیال ہے کہ مزید دس ہزار ان دیکھی اقسام موجود ہوسکتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں