جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو بحرہند میں بھی امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے: پاسداران انقلاب

تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سیاسی امور کے نائب علی محمدی نے کہا ہے کہ جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو بحر ہند میں بھی امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق علی محمدی کا کہنا تھا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کو اپنا آبنائے سمجھتے ہیں تو امریکی بحری جہاز اور جنگی بیڑے یہاں کیوں موجود نہیں۔

علی محمدی نے کہا کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ کرتا ہے تو اسے اپنے کسی جنگی جہاز کو اس علاقے کے قریب لانا چاہیے۔

پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سیاسی امور کے نائب نے خبردار کیا کہ اگر دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو ایران امریکی بحری جہازوں اور ڈسٹرائرز کو بحر ہند تک بھی نشانہ بنا کر تباہ کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...