ایشین گیمز: نور زمان نے سکواش میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

ناگویا: (دنیا نیوز) ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں نور زمان نے ہم وطن اشعب عرفان کو شکست دی۔ نور زمان نے اشعب عرفان کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے ایشیائی کھیل 2026 جاپان کے ایچی اور ناگویا میں منعقد ہو رہے ہیں، یہ ایشیائی کھیلوں کا 20واں ایڈیشن ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...