ڈائناسور کا ڈھانچہ ڈھائی ارب روپے میں فروخت

ڈائناسور کا ڈھانچہ ڈھائی ارب روپے میں فروخت

امریکا کے ایک نیلام گھر میں ڈائناسور کی لمبی ترین نسل کے جانور ٹائرانوسار کا ڈھانچہ تقریبا ڈھائی ارب روپے میں فروخت ہوگیا

نیو یارک(نیٹ نیوز)ٹائرانوسار کو ٹی ریکس بھی کہا جاتا ہے اور یہ ڈائناسور کی لمبی ترین نسل ہے ، ریکس لاطینی زبان کا لفظ ہے ، جس کی معنی بادشاہ ہوتا ہے ۔ٹائرانوسار کو ڈائناسور جانوروں میں بادشاہ کی اہمیت حاصل رہی ہے ۔اے ایف پی کے مطابق نیویارک کے نیلام گھر کرسٹیز میں ٹی ریکس کا فوسل 3 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ رقم میں فروخت ہوگیا۔فروخت ہونے والے فوسل کی ابتدائی قیمت 60 سے 80 لاکھ لگائی گئی، تاہم یہ ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا اور اس کی نیلامی سے ڈائنا سور کے ڈھانچوں کی نیلامی کا نیا ریکارڈ بھی بنا۔ ڈھانچہ کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹائرانوسار 6 کروڑ 70 لاکھ سے قبل زمین پر پایا جاتا تھا اور زندہ ہونے کے وقت اس کا مجموعی وزن 8 ٹن تک ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں