گارڈن کی فوٹیج دیکھنے کے بعد خاتون پر دہشت طاری

گارڈن کی فوٹیج دیکھنے کے بعد خاتون پر دہشت طاری

رات میں عجیب آوازوں سے پریشان خاتون نے صبح گارڈن کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو اس کے ہوش اڑ گئے

واشنگٹن(نیٹ نیوز) یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد تیزی سے وائرل ہو گئی۔ خاتون کو کئی دنوں سے راتوں کو پیچھے والے گارڈن سے عجیب و غریب آوازیں سنائی دے رہی تھیں جب خاتون نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز چیک کیں تو اس پر دہشت طاری ہو گئی۔ ویڈیو میں گھر کے پائیں باغ میں ایک واضح اور عجیب سی پرچھائیں ٹہلتی نظر آ رہی ہے ۔واشنگٹن کے قریب کنٹری سائیڈ علاقے میں رہنے والی خاتون نے بتایا کہ گھر کے پیچھے جانوروں کا چارہ رکھنے کیلئے لکڑی کا ایک بڑا احاطہ ہے ، اس احاطے سے گزشتہ چند ہفتوں سے رات میں عجیب آوازیں آ رہی تھیں اور گھوڑے بھی کافی ڈرے ہوئے نظر آ رہے تھے ۔خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پرچھائیں دیکھ کر ڈر گئی تھی، یہ کسی انسان کا ہیولا نہیں ہو سکتا تھا کیوں کہ گھر کا دروازہ بند

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں