‘مجھے کیوں نکالا ’ نکمے نوجوان کا والدہ اور خالہ پر مقدمہ

‘مجھے کیوں نکالا ’ نکمے نوجوان کا والدہ اور خالہ پر مقدمہ

میکسیکو کے 30 سالہ نوجوان نے اپنی والدہ اور خالہ کیخلاف مقدمہ کردیا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ ان دونوں نے اسے گھر سے دھکے دے کر نکالا

میکسیکو(نیٹ نیوز)اس کا سامان باہر پھینک دیا، اس پر پانی بھری بالٹیاں الٹ دیں اور پھر جھاڑوؤں سے خوب مارا پیٹا۔ نوجوان کرسچیان یورئیل نے پچھلے مہینے دفتر انصاف میں والدہ اور خالہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا ۔جب اس کی والدہ اور خالہ کو پیش کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ لڑکا اس قدر نکما ہے کہ 30 سال کا ہوجانے کے باوجود نہ تو کوئی ملازمت کرتا ہے اور نہ ہی کچھ کما کر لاتا ہے کہ جس سے گھر کے اخراجات پورے ہوسکیں۔یہ پورا دن گھر میں پڑا آرام کرتا رہتا ہے یا پھر ویڈیو گیم کھیلتا رہتا ہے نتیجہ یہ ہے کہ ہم دونوں کو بڑھاپے میں بھی دوسری جگہوں پر کام کرکے گھر کا خرچہ چلانا پڑتا ہے ۔عدالت نے مقدمے کا کیا فیصلہ کیا؟ اس بارے میں ابھی تک کوئی خبر نہیں آئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں