گائے سے براہِ راست باتیں کیجئے ، وہ خوش ہوجائیگی

گائے سے براہِ راست باتیں کیجئے ، وہ خوش ہوجائیگی

سائنسدانوں نے کسی فارم میں موجود گائیوں کی نفسیات بتاتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کال، لاؤڈ سپیکر یا ریکارڈنگ کے بجائے ان سے براہِ راست بات کی جائے تو وہ خوش ہوتی ہیں

آسٹریا(نیٹ نیوز)آسٹریا کی یونیورسٹی آف ویٹرنری میڈیسن کی انیکا لینج کہتی ہیں کہ اگر رابطے مصنوعی ہوتے ہیں تو جانوروں پر بھی اثر نہیں کرتے ۔پالتو جانوروں میں گائے اپنی ضروریات کیلئے پکارتی اور مختلف آوازیں خارج کرتی ہے ۔ یہ مخصوص فری کوئنسی پر اپنے بچوں سے باتیں بھی کرتی ہے ۔ اگر انسان گائے کو کوئی نام دیدیں تو وہ اس پر کان دھرتی ہیں۔ اگر ان کا مالک پیار سے بات کرتا ہے تو وہ بہت خوش ہوتی ہیں۔انیکا نے یہ تحقیق فرنٹیئرس ین سائیکولوجی میں شائع کرائی ہے ۔ اس تحقیق میں 28 گائیوں پر تجربات کئے گئے ہیں۔ جیسے ہی انسانوں نے گائیوں سے براہِ راست بات کی تو وہ خوش ہوئیں اور جواب میں اپنی گردن ہلائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں