فصل کو تباہی سے بچانے میں مددکرنے والانظام تیار
تصاویراور لرننگ مشین کے ذریعے زراعت کی پیشگوئی کا ایک نظام بنایا گیا ہے جو 97 فیصد درستگی سے کسی فصل کی قسمت بتاسکتا ہے یا اسے تباہی سے بچانے میں مدد کرسکتا ہے
روم(نیٹ نیوز)اٹلی کی زرعی کمپنی سے وابستہ ماہر مائیکل گومزنے سمارٹ فون کی تصاویر، ڈرون کی ویڈیو اور سیٹلائٹ تصاویر کو ملاکر انہیں لرننگ مشین میں شامل کیا اور پیشگوئی کی جس کے نتائج 97 فیصد تک درست تھے ۔ مائیکل گومزکاکہناہے کہ تمام تصاویر کو ایک تربیت یافتہ سافٹ ویئر میں شامل کیا گیا تو اس نے فصلوں کو آگے درپیش مسائل اور امراض کا بخوبی اندازہ لگالیا۔ یہ دلچسپ تحقیق کانگو اور بینن میں کی گئی ہے جہاں کیلے کی فصلیں اکثر خراب ہوجاتی ہیں ۔ اسی ٹیکنالوجی کو فصلوں کو تباہ کرنے والے ظاہری امراض سے بھی بچایا جاسکتا ہے ۔