جسم میں 516تبدیلیاں کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

جسم میں 516تبدیلیاں کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ایک جرمن شخص اب تک جسمانی ظاہری تبدیلی کے 500 سے زائد عمل سے گزرچکے ہیں

جرمنی(نیٹ نیوز)رولف بوکوز نے 40 سال کی عمر میں اپنے جسم پر پہلا ٹیٹو بنوایا اور اس کے بعد سے اب تک وہ جسم کے کئی حصوں کو چھدواچکے ہیں۔ انہوں نے پورے جسم پر کئی ٹیٹو بھی گُدوائے ہیں اور جلد کے نیچے پیوند بھی لگائے ہیں۔ اب تک ان کی تعداد 516 ہوچکی ہے لیکن وہ اب تک غیرمطمئن ہیں اور مزید ایسے ہی عمل سے گزرنا چاہتے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے سر کے اندر نوکیلے ابھار لگواکر انہیں سینگوں کی شکل بھی دی ہے ۔اس عمل سے گزرنے کے بعد وہ جسمانی تبدیلیوں کا عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔ چند برس قبل جب جسمانی تبدیلیوں کے آپریشن کی تعداد 453 تک پہنچی تھی تب ہی گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام آچکا تھا۔ مجموعی طور پر رولف خود کو تبدیل کرنے پر لاکھوں روپیہ خرچ کرچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں