ڈارٹ ڈرون کے ذریعے درختوں پر سینسر پھینکنے کا تجربہ

ڈارٹ ڈرون کے ذریعے درختوں پر سینسر پھینکنے کا تجربہ

موسمیاتی تحقیق، جنگلات کے جائزے اور آتشزدگی کی وجوہ معلوم کرنے کیلئے درختوں پر برقی سینسر لگائے جاتے ہیں

لندن(نیٹ نیوز)اب ماہرین نے ڈارٹ ڈرون کے ذریعے درختوں پر سینسر پھینکنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ امپیریل کالج کے سائنسدانوں کے مطابق گھنے جنگلات میں ہر درخت پر سینسر لگانا محال ہوتا ہے ۔ اس کیلئے انہوں نے ڈارٹ ڈرون بنایا ہے ۔ یہ ڈرون چھوٹے تیروں کی مدد سے برقی سینسر برساتے ہیں جو درختوں میں چپک جاتے ہیں۔ درختوں اور جنگلات میں جزوقتی اور مستقل بنیادوں پر وائرلیس سینسر لگا کر ان سے جنگلات کا احوال اور موسمیاتی حال معلوم کیا جارہا ہے ۔اگرچہ ڈرون کے ذریعے جنگلات کے فرش پر بھی ڈرون گرائے جاسکتے ہیں لیکن وہ گم ہوسکتے ہیں اور ان کا اصل مقام معلوم کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ اب تیر نما ساخت پر سینسر لگا کر انہیں ڈارٹ کی طرح درختوں سے چپکایا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں