‘آنٹی’ کہنے پر خاتون نے لڑکی کی پٹائی کردی

‘آنٹی’ کہنے پر خاتون نے لڑکی کی پٹائی کردی

بھارت میں خاتون نے آنٹی کہنے پر بھرے بازار میں لڑکی کی پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ایتھا میں مارکیٹ میں خواتین کی بڑی تعداد مذہبی رسومات کی مناسبت سے خریداری کے لیے موجود تھی، اس دوران ایک لڑکی نے خاتون کو آنٹی کہہ کر پکارا تو وہ آپے سے باہر ہوگئی اور لڑکی کے بال پکڑ کر اسے مارنا شروع کردیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون لڑکی کو دھکا دینے کے بعد اسے بالوں سے پکڑ کر تھپڑ مار رہی ہیں۔بعدازاں وہاں موجود ایک خاتون پولیس اہلکار جھگڑے کو رکوا دیتی ہے لیکن خاتون کی جانب سے لڑکی پر لفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور وہ بری طرح اپنے غصے کا اظہار کرتی رہتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں