چین چاند کی چٹانیں زمین پر لانے کے لئے تیار

چین چاند کی چٹانیں زمین پر لانے کے لئے تیار

چین 1970کی دہائی کے بعد زمین پر چاند سے چٹانیں لانے والا پہلا ملک بننے کیلئے بہت جلد ایک مشن روانہ کررہا ہے

بیجنگ(دنیا مانیٹرنگ)بغیر انسانوں والا خلائی مشن چینگ 5رواں ہفتے چاند پر روانہ کیا جارہا ہے ۔ یہ مشن ایسے مواد کو اکٹھا کریگا جو سائنسدانوں کو چاند کے بننے کے بارے میں سمجھنے میں مدد فراہم کرسکے گا۔ اگر یہ مشن کامیاب ہوتا ہے تو چین دنیا کا تیسرا ملک ہوگا جو چاند سے نمونے زمین پر لانے میں کامیاب ہوگا، اس سے قبل امریکا اور سوویت یونین ایسا کرچکے ہیں۔ چین اپنے مشن کے ذریعے چاند کے ایسے حصوں سے 2کلو گرام نمونے جمع کرنا چاہتا ہے جہاں اب تک کوئی پہنچ نہیں سکا۔ چاند کے اند آتش فشاں کب تک متحرک رہا اور کب وہاں کی مقناطیسی کشش ختم ہوئی جیسے سوالات کا جواب ڈھونڈا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں