دنیا کے سب سے بڑے پھل ’جیک فروٹ ‘کے فوائد
جیک فروٹ یعنی کٹھل کو دنیا کا سب سے بڑا پھل ہونے کا اعزاز حاصل ہے
لاہور(دنیا مانیٹرنگ) یہ جسم کے لیے صحت مند فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔اس کے علاوہ وٹامن اے اور سی، کیلشیم ، پوٹا شیم، آئرن، تھایامین، رائبو فلاوپن، نیا سن، میگنیشیم اور دیگر بہت سے صحت بخش غذائی اجزا کی کثیر مقدار جیک فروٹ میں موجود ہوتی ہے ۔ یہ پھل وائرل اور بیکٹیریل انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے قوت مدافعت کو طاقتور بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔جبکہ جیک فروٹ کو اینٹی السرخصوصیات سے بھرپور پھل بھی مانا جاتا ہے ۔ نظام ہاضمہ کی خرابیوں و السر کی تکالیف کے خاتمے کیلئے یہ ایک بہترین پھل ہے ۔