امریکا:کتے کو یونیورسٹی میں بطور رضاکارملازمت مل گئی

امریکا:کتے کو یونیورسٹی میں بطور رضاکارملازمت مل گئی

امریکی ریاست اوہائیو کی یونیورسٹی نے کتے کو ملازمت دے دی

نیویارک (نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کتے کی تصویر شیئرکی جس کا نام شیلوہ ہے اوراسے ہسپتال میں رضاکار کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کتے کو سٹار پروگرام کے تحت بطور رضاکار ملازمت دی گئی۔یونیورسٹی کی جانب سے شیلوہ کو ملازمت کا کارڈ بنا کر دیا گیا ہے جبکہ اُسے رہائش کے لئے کمرہ، دن میں تین وقت کھانا اور دیگر سہولیات بھی دی جائیں گی۔یہ کتا کام چھوڑ کر دیگر کاموں میں مصروف لوگو ں کو بھونک کرآگاہ کرے گا اور ان کی کام پرواپسی کو یقینی بنائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں