جمہوریہ چیک میں بارہ سنگھا شکاری کی رائفل چھین کر فرار

جمہوریہ چیک میں بارہ سنگھا شکاری کی رائفل چھین کر فرار

جمہوریہ چیک میں ایک شکاری کو اس وقت خفت اٹھانا پڑی جب ایک بارہ سنگھا نے اس کی رائفل کو اپنے سینگ میں اڑا لیا اور تیزی سے بھاگ کھڑا ہوا اوربہت کوشش کے باوجود رائفل کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے

پراگ(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جنوبی بوہیما کے گاؤں ہورنی پلانا میں ایک شکاری کی رائفل اس وقت بارہ سنگھا کے ہتھے بلکہ سینگوں پرچڑھ گئی جب وہ اپنے شکار میں مصروف تھا۔ پولیس کا کہناہے کہ رائفل میں کوئی کارتوس نہیں تھا ورنہ وہ فائر ہوسکتا تھا،بارہ سنگھا کو ابھی تک تلاش کیا جارہاہے اور مقامی افراد کو بھی مددکرنے کیلئے کہاگیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں