وبائی پیزا نے گاؤں کے 20لوگوں کاروز گار لگادیا
ملائیشیا میں کورونا لاک ڈاؤن سے بیروزگار ہونے والے خاندان نے گھر میں تندوربناکر ’’پینڈیمک پیزا‘‘متعارف کرایا جو دنوں میں بے حد مشہور ہوگیا
کوالا لمپور(نیٹ نیوز)عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے گاؤں جیماپوہ کا ایک خاندان سکارف بنانے کا کام کرتا تھا جو کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ بندہوگیاتاہم انہوں نے مقامی جڑی بوٹیاں، مصالحوں، گوشت اور موزریلا سمیت دیگر چیزوں کے استعمال سے حفطان صحت کے مطابق ذائقہ دار پیزا تیار کیا اور اسے ’’پینڈیمک پیزا‘‘ یعنی وبائی پیزا کا نام دیا۔کام اتناچلا کہ اب گاؤں کے 20لوگ اس تندور پرکام کرتے ہیں ۔