ساڑھے 3کروڑ سال قدیم چیتے کے ڈھانچے کی نیلامی کا اعلان

ساڑھے 3کروڑ سال قدیم چیتے کے ڈھانچے کی نیلامی کا اعلان

سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے دریافت ہونے والے کروڑوں سال قدیم چیتے کے ڈھانچے کو آئندہ ہفتے فروخت کرنے کا اعلان کردیا

جنیوا(نیٹ نیوز)سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں آئندہ ہفتے اُس چیتے کے ڈھانچے کو نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا جس کے دانت تلوار کی طرح ہیں۔ 120سینٹی میٹر لمبے ڈھانچے کو 8 دسمبر کو نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا، بولی کی قیمت 60 ہزار سوئس فرینکس سے شروع کی جائے گی اور سب سے زیادہ بولی لگانے خوش نصیب شخص کو یہ ڈھانچہ دے دیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق چیتے کا یہ ڈھانچہ 3 کروڑ 7 لاکھ سال قدیم ہے جو 90 فیصد مکمل حالت میں موجود ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں