آپ کو دیکھ کر تیز اور سست ہونیوالا ‘ردِعمل’ویڈیو نظام
اگر کوئی یوٹیوب پر جوڈو، یوگا، ورزش اور دیگر ویڈیو دیکھتا ہے تو اسے بنانیوالے اپنی رفتار سے حرکت کرتا ہے جبکہ اسے دیکھ کر نقل کرنے والا پیچھے رہ جاتا ہے
سٹینفرڈ(نیٹ نیوز) اس خامی کو دیکھتے ہوئے ایک ایسا نظام بنایا ہے جو کیمرے سے دیکھنے والے کی حرکات نوٹ کرتے ہوئے ویڈیو چلنے کی رفتار آہستہ یا تیز کرسکتا ہے ۔اسے ‘ردِ عمل پرمبنی ویڈیو پلے بیک یعنی ری ایکٹو پلے بیک کا نام دیا گیا ہے جسے برطانیہ کی لینکاسٹر یونیورسٹی، کیلیفورنیا سٹینفرڈ یونیورسٹی اور ایف ایکس لیبارٹری نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے ۔ یہ بیک وقت ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کا مجموعہ ہے ۔اس میں مائیکروسافٹ کا بنا بنایا کائنیٹک موشن سینسر استعمال کیا گیا ہے جو دیکھنے والے کی کہنیوں، گھنٹوں، بازو، کولہوں، ہاتھوں اور ٹانگوں کی حرکات کو نوٹ کرتا ہے ۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ سسٹم ان ویڈیو کیلئے بھی کارآمد ہے جو ریکارڈ ہوچکی ہیں۔