ہوا بھرنے اور کھینچنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ایئرپمپ

ہوا بھرنے اور کھینچنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ایئرپمپ

’’گیگا پمپ ٹو‘‘ دنیا کا سب سے چھوٹا پمپ ہے جو ہوا بھرتا ہے ، کھینچتا ہے یعنی یہ ویکیوم پمپ بھی ہے اور سب سے بڑھ کر اس میں ایک طاقتور ٹارچ بھی لگی ہے

نیویارک(نیٹ نیوز)ایک وقت میں تین ایجادات والا یہ غیر معمولی آلہ روزمرہ زندگی کے کئی کام آسان بناسکتا ہے ۔ اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ٹائر میں ہوا بھری جاسکتی ہے ۔ کسی شے سے ہوا کو باہر نکالا جاسکتا ہے ۔ اس میں لگی ٹارچ تین انداز سے روشن ہوتی ہے ۔اس ایجاد کی جسامت اتنی چھوٹی ہے کہ یہ جیب میں سماسکتا ہے ۔ تیزرفتار ہوا پھینکنے کیلئے اس میں پانچ طرح کے نوزل لگائے گئے ہیں جبکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے یوایس بی ٹائپ سی سے چارج کیا جاسکتا ہے اور اس کی بیٹری بھی بڑی دیرپا ہے ۔یہ چھوٹا سا پمپ یوگا چٹائی، کھیلنے کی گیند، تالاب کے ٹائر اور بڑی جسامت کے ہوائی بستروں کو تیزی سے پھلا سکتا ہے ۔ اسے 34 ڈالر میں فروخت کیا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں