کھانسی، نزلہ، زکام میں لیموں کا استعمال فائدہ مند:ماہرین
ماہرین غذائیت کے مطابق وٹامن سی سے بھر پور لیموں متعدد بیماریوں سے نجات کیلئے مدد گار ثابت ہوتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز) لیموں موسمی بیماریوں سے بچانے کے ساتھ قوت مدافعت بھی مظبوط کرتا ہے ۔ طبی ماہرین کی جانب سے حاملہ خواتین، صحت مند وزن بر قرار رکھنے ، وزن میں کمی، چست و توانا، جسم سے مضر صحت مادوں کے اخراج، گردوں سے پتھری کے خاتمے ، صاف شفاف جِلد سمیت صحت سے متعلق متعدد فوائد حاصل کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر لیموں پانی کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے ۔موسم سرما کی سختیوں سے بچنے کیلئے اور نزلہ، زکام ، کھانسی اور ناک بہنے جیسی چھوٹی موٹی بیماریوں سے نجات کیلئے شہد کے ساتھ اگر لیموں بھی ملا لیا جائے تو اس سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں، لیموں پانی اور شہد کا استعمال کھانسی اور گلے کی سوزش میں آرام پہنچاتا ہے ۔