کیلے پر حیرت انگیز آرٹ ورک تخلیق کرنے والی آرٹسٹ

کیلے پر حیرت انگیز آرٹ ورک تخلیق کرنے والی آرٹسٹ

کورونا وائرس اور اس سے پھیلنے والی تباہی نے جہاں دنیا بھر کے لوگوں کو افسردہ کیا وہیں کئی لوگوں کو اپنی چھپی صلاحیتوں کو ڈھونڈ نکالنے کا بہترین موقع بھی فراہم کیا

لاہور(نیٹ نیوز)انا چوجنیکا کی ہی مثال لے لیں جنہوں نے کیلے کے چھلکے پر بہترین آرٹ ورک کی تخلیق سے دنیا بھر کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ کینوس اور کاغذ کے بجائے انا چوجنیکا کیلے اور اس کے چھلکے کا استعمال کرتی ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے مختصر اوزاروں کی مدد سے حیرت انگیز آرٹ ورک ترتیب دیتی ہیں۔فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انا چوجنیکا کے ایک دو کے بجائے متعدد آرٹ ورک موجود ہیں۔ویڈیو میں بھی انا چوجنیکا کو کیلے کے چھلکوں پر ناقابل یقین آرٹ ورک ترتیب دیتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں