عنبر میں قید، 10کروڑ سال قدیم پھول کی دریافت

عنبر میں قید، 10کروڑ سال قدیم پھول کی دریافت

امریکی سائنسدانوں نے میانمار سے ایک ایسے پھول کا رکاز دریافت کرلیا ہے جو 10 کروڑ سال قدیم ہونے کے باوجود صحیح سلامت ہےکیونکہ یہ ایک شفاف عنبر کے ٹکڑے میں قید ہے

اوریگون(نیٹ نیوز) اگرچہ یہ دریافت میانمار میں عنبر کی ایک کان سے ہوئی ہے جو شمالی نصف کرے میں خطِ استوا کے قریب ہے ، تاہم جس وقت یہ پھول وجود میں آیا تھا تب خود میانمار کا یہ پورا علاقہ ہی قطب جنوبی کے قریب واقع تھا اور ماضی کے عظیم الشان براعظم ‘‘گونڈوانا لینڈ’’ کا حصہ تھا۔ میانمار سے دیافت ہونے والا پھول، جسے ‘‘والویلوکیولس لیرسٹامینیس’’ کا سائنسی نام دیا گیا ہے کو ‘‘کرسمس فلاور’’ کہا جاتا ہے لیکن یہ نہ صرف دس کروڑ سال قدیم ہے بلکہ موجودہ کرسمس فلاور سے قدرے مختلف بھی ہے ۔ اس دریافت کی تفصیلات ‘‘جرنل آف دی بوٹینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکساس’’ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں