شادی کیلئے ہاں کہنے والی خاتون پہاڑی سے نیچے جاگری

شادی کیلئے ہاں کہنے والی خاتون پہاڑی سے نیچے جاگری

لوگ شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے بہت جتن کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی منفرد نظر آنے کی اس دوڑ میں نقصان بھی اٹھانا پڑ جاتا ہے

ویانا(نیٹ نیوز) آسٹریا میں ایک خاتون شادی کیلئے ہاں کہنے کے بعد ایک پہاڑ کی چوٹی سے 650 فٹ نیچے کھائی میں جا گری ، نیچے نرم برف تہہ ہونے کی وجہ سے اسے کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم ہاں سننے والے لڑکے نے اسے بچانے کیلئے ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی تو اس پاؤں پھسل گیا اور وہ 50 فٹ نیچے گرا جہاں پتھر پر ہاتھ کی مضبوط گرفت آنے کے باعث وہ مزید نیچے گرنے بچ گیا لیکن اس دوران اس کی ریڑھ کی ہڈی پر چوٹ لگ گئی،ان دونوں کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیوکیاگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں