سانپ کے سر والی مچھلی کاایک اور ’’ڈیتھ وارنٹ ‘‘جاری

سانپ کے سر والی مچھلی کاایک اور ’’ڈیتھ وارنٹ ‘‘جاری

سنیک ہیڈ فش (سانپ کے سر والی مچھلی )پانی سے باہر کافی دیر تک زندہ رہ سکتی ہے اوردیگرجانداروں کیلئے خطرناک ہے

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی ریاست جارجیا کے محکمہ قدرتی وسائل نے الرٹ جاری کیاہے کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے سنیک ہیڈ مچھلی پکڑ لی ہے تو اسے چھوڑیں نہیں، بلکہ مار ڈالیں ۔جارجیا امریکا کی 15ویں ریاست ہے جس نے سانپ کے سر والی مچھلی کو مارنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ یہ مچھلی ایسی نہ مٹنے والی بھوک رکھتی ہے کہ اپنے سامنے آنے والی کسی بھی چیز کو کھا لیتی ہے ، جس میں مچھلیاں، مینڈک اور کیکڑے وغیرہ شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں