150 سال پرانی کتاب جو آپ کو قتل بھی کرسکتی ہے

150 سال پرانی کتاب جو آپ کو قتل بھی کرسکتی ہے

‘‘خبردار! اس کتاب کے صفحوں پر لگا ہوا زہر آپ کی جان بھی لے سکتا ہے !’’ یہ خلاصہ ہے

مشی گن(نیٹ نیوز) اس وارننگ کا جو 1874 میں ‘‘موت کی دیواروں کے سائے ’’کے عنوان سے شائع ہونے والی کتاب میں نمایاں طور پر لکھی ہے ۔یہ کتاب ایک امریکی کیمیا دان ڈاکٹر رابرٹ ایم کیڈزی نے مشی گن سے شائع کروائی تھی جس کے 86 صفحات ایسے آرائشی وال پیپرز کے نمونوں پر مشتمل ہیں جن کی تیاری میں سنکھیا کا استعمال کیا گیا تھا جس کی چند ملی گرام مقدار بھی انسان کو قتل کرنے کیلئے کافی ہوتی ہے ۔مختلف واقعات کے بعد تمام عوامی کتب خانوں نے اس کتاب کے تمام نسخے جلا دئیے ۔ ان نسخوں کے کیمیائی تجزیے سے ثابت ہوچکا ہے کہ یہ واقعی بہت زہریلی کتاب ہے جسے دستانے اور ماسک پہنے بغیر چھونے والے کی جان بھی جاسکتی ہے ۔ دنیا کی سب سے زہریلی کتاب’’ کا اعزاز آج تک اسی کتاب کے پاس ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں