سموسوں کا خلائی سفر، مگر کیوں؟ لوگ دنگ رہ گئے
برطانیہ میں قائم ایک ریستوان نے سموسوں کو خلا میں بھیجنے کی ناکام کوشش کی
لندن(نیٹ نیوز) اپنی اس سوچ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ریستوران مالک نے ویدر بلون کا انتظام کیا جس کے ذریعے سموسے خلا کی طرف روانہ کئے گئے ۔ نیراج گیدر نامی ریستوان مالک کا کہنا ہے کہ اس نے ایسا محض تفریح کیلئے کیا کیوں کہ ہم خوشیاں بکھیرنا چاہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری اس کوشش پر لوگ بہت ہنسے اور ہمارا مقصد بھی یہی تھا۔ نیراج گیدر نے سموسوں کو خلا میں بھیجنے کیلئے ویدر بلون میں گو پرو کیمرہ نصب کیا اور جی پی ایس ٹریکر بھی لگایا تاکہ اس کا اندازہ لگایا جا سکے کہ ہمارا سموسہ کہاں تک پہنچا لیکن بلون کے لائچ ہونے کے بعد اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔اڑان کے اگلے دن بلون یورپی ملک فرانس میں گرگیا لیکن اس میں سموسے کا کوئی نام ونشان نہ تھا ۔ نصب کیمرے سے لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔