بٹ کوائن مائننگ کمپیوٹر کو مرغی خانے کا ہیٹر بنا دیا
امریکا میں بعض من چلے پروگرامرز نے بٹ کوائن کی مائننگ کرنے والے کمپیوٹروں کو مرغی خانوں کو گرم رکھنے کیلئے ہیٹر کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے
نیو یارک(نیٹ نیوز)واضح رہے کہ کرپٹو کرنسی ‘بٹ کوائن’ بنانے کیلئے طاقتور کمپیوٹر کے ساتھ اضافی ‘گرافکس پروسیسنگ یونٹ’ استعمال کرتے ہوئے پیچیدہ ریاضیاتی معمے حل کرنے پڑتے ہیں۔ اس عمل کو ‘ڈیٹا مائننگ’ کہا جاتا ہے اور اسی بنا پر بٹ کوائن تیاری بھی ‘مائننگ’ کہلاتی ہے ۔البتہ مائننگ کے دوران کمپیوٹر کا جی پی یو بہت زیادہ بجلی کھاتا ہے اور بہت زیادہ گرم بھی ہوجاتا ہے ۔ لہذا اسے ٹھنڈا رکھنے کیلئے بھی اضافی بندوبست کرنا پڑتا ہے ۔اکثر پیشہ ور بٹ کوائن مائنرز ایک ساتھ کئی جی پی یوز استعمال کرتے ہیں ، جی پی یوز کی اسی خاصیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض امریکی مائنرز نے سردی میں مرغی خانوں کو گرم رکھنے کیلئے ان میں جی پی یوز رکھنا شروع کردئیے ہیں۔