حادثے میں موٹرسائیکل سوار کو زخموں سے بچانیوالی جینز
سویڈن کے ڈیزائنر نے موٹر سائیکل سواروں کو حادثے کے دوان زخمی ہونے سے بچانے کیلئے ایئربیگ جینز تیار کرلی
واشنگٹن (نیٹ نیوز)غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیزائنر موسس شاہریور نے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ایسی جینز تیار کی ہے جس میں ایئربیگ لگے ہوئے ہیں جو کسی بھی حادثے کی صورت میں موٹرسائیکل سوار کو ممکنہ نقصان سے بچانے میں مدد دیں گے ۔ موسس شاہریور کا کہنا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ کسی بھی حادثے میں بائیکرز کی ٹانگیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں اور اسی بات کو لے کر ایئربیگ والی جینز پر کا م شروع کیاتھا جو اب مکمل ہوچکاہے ۔