مردہ قرار د ی گئی کورونا مریضہ 10دن بعد زندہ

مردہ قرار د ی گئی کورونا مریضہ 10دن بعد زندہ

سپین میں مردہ قرار دے کر دفنائی گئی کورونا مریضہ کی 10 دن بعد واپسی سے متعلق حقیقت سامنے آگئی

میڈرڈ(نیٹ نیوز)دراصل خاتون کا انتقال ہی نہیں ہوا تھا بلکہ یہ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت تھی۔ ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی سے کورونا کیئرسنٹر میں مریضوں کے ناموں کا ردوبدل ہوگیا تھا، ہسپتال میں جس مریضہ کا انتقال ہوا تھا اس کا اصل نام لکھنے کے بجائے عملے نے زندہ خاتون (روگیلیا) کا نام درج کردیا کیوں کہ دونوں مریضہ ایک ہی کمرے میں زیرعلاج تھیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ روگیلیا کا انتقال ہوگیا ہے ۔کورونا ایس او پیز کے تحت خاندان کے کسی افراد کو تدفین پر نہیں بلایا گیا۔ بعد ازاں خاتون جس کیئر ہوم میں رہتی تھی وہاں اس کا خاوند بھی تھا جو اپنی بیوی کو 10 دن بعد زندہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے اپنی غفلت پر معافی بھی مانگی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں