ترکی میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی برقی بس کا کامیاب تجربہ

ترکی میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی برقی بس کا کامیاب تجربہ

ترکی میں بجلی سے چلنے والی تیز رفتار مسافر بس کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کی سب سے خاص بات یہ ہے اس بس کو کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہوتی

انقرہ(نیٹ نیوز) عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مقامی کمپنی کی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی پہلی برقی بس کا افتتاح کردیا ترک صدر طیب اردوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بس کا سفر بھی کیا اور بس کی تعریف کی۔ کمپنی کے مطابق 27 فٹ لمبی بس میں 50 مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے جب کہ بیٹری کو 5 گھنٹوں میں اے سی کے ذریعہ یا 3 گھنٹے میں ڈی سی کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں