انڈے کی زردی اور سفیدی سیکنڈ میں الگ کرنیکا طریقہ

انڈے کی زردی اور سفیدی سیکنڈ میں الگ کرنیکا طریقہ

انڈے کو تین مراحل یعنی چھلکا، سفیدی اور زردی میں تقسیم کیا جاتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)اگر آپ انڈا تل کر کھانے چاہتے ہیں تو اس کی زردی نکالنا بہت ہی کٹھن اور دشوار مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ یہ اتنی آرام سے علیحدہ نہیں ہوتی۔ ہاں اگر آپ انڈے کو ابال کر کھاتے ہیں تو زردی کو آسانی سے علیحدہ کیا جاسکتا ہے ۔اگر آپ نے کبھی انڈے کی سفیدی اور زردی کو علیحدہ علیحدہ کیا ہے تو اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ کم از کم پانچ سے دس منٹ کا وقت اس کام میں لگ جاتا ہے مگر اب اس کا آسان طریقہ سامنے آیا ہے ،اس کیلئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک پیالے میں انڈے کو توڑ کر ڈالنا ہے اور پھر خالی بوتل کو دبا کر زردی کے پاس لے جانا ہے جس کے بعد زردی خود بہ خود بوتل میں چلی جائے گی، یوں آپ مشکل کام آسانی کے ساتھ چند سیکنڈ میں انجام دے سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں