نظامِ شمسی کا سب سے دُور ‘چھوٹا سیارہ’ دریافت

نظامِ شمسی کا سب سے دُور ‘چھوٹا سیارہ’ دریافت

یہ ایک چھوٹا سیارہ ہے جس کا قطر صرف 400 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے

ہوائی(نیٹ نیوز)سورج سے اس کا موجودہ فاصلہ تقریباً 20 ارب کلومیٹر، یعنی زمین کے مقابلے میں 132 گنا زیادہ ہے اور اسی وجہ سے سائنسدانوں نے اسے ‘‘فار فار آؤٹ’’ یعنی ‘‘دور، بہت دُور’’ کا نام دیا ہے ۔اسے 2018 میں یونیورسٹی آف ہوائی کی رصدگاہ سے دریافت کیا تھا لیکن تب انہیں بھی معلوم نہیں تھا کہ سورج سے اس کا فاصلہ کتنا ہے ۔مختلف دوربینوں سے دو سال تک اس کا محتاط مطالعہ کرنے کے بعد سائنسدانوں پر انکشاف ہوا کہ سورج سے اس کا موجودہ فاصلہ 132 فلکیاتی اکائیوں جتنا ہے ۔ ماہرینِ فلکیات نے اندازہ لگایا ہے کہ ‘‘فار فار آؤٹ’’ اور نیپچون کے مدار ایک دوسرے سے قریب آتے رہتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ فار فار آؤٹ کا مدار اتنا زیادہ لمبوترا اور بیضوی ہوگیا ہے ۔فار فار آؤٹ پر مزید تحقیق ابھی جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں