سٹیم سیل کی بدولت گنج پن دور کرنے میں اہم پیشرفت
جاپانی سائنسدانوں نے بالوں کی افزائش کے مسلسل دور یعنی بال اگنے اور اس کے بعد جڑ کٹ کر دوبارہ اگنے کی جینیاتی وجہ جاننے اور اسے ممکن بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے
ٹوکیو(نیٹ نیوز)اس کے بعد یہ طریقہ جانوروں پر آزمایا گیا ہے تاہم کورونا کی وجہ سے انسانی آ زمائش کا مرحلہ تاخیر سے دوچار ہے ۔تاہم اسے گنج پن کے خاتمے یا ایک حد تک علاج میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے ۔ اس تحقیق کی روداد سائنٹفک رپورٹس نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے ۔ ماہرین نے انسانی جسم میں ایک طرح کے بنیادی خلیات یعنی سٹیم سیل کے اندر ایک ایسا کیمیکل یا جزو دریافت کیا ہے جسے آئی ٹی جی بی ٹا فائیو کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ بائیومارکر بالوں کی افزائش کے تین اہم مراحل میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کی مدد سے جانوروں میں گنج پن دور کرنے میں قریباً 80 فیصد کامیابی حاصل کی گئی ہے ۔