براہ راست نشریات کے دوران صحافی موبائل فون سے محروم
ایکواڈور میں براہ راست نشریات کے دوران مسلح شخص رپورٹر اور ساتھیوں سے قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگیا
کیوٹو (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں سپورٹس جرنلسٹ ڈائیگو آرڈینولا گوایا ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران ایک تقریب کی صورت حال سے آگاہ کررہا تھا کہ اسی دوران مسلح شخص اُن کے قریب پہنچا جس نے ماسک سے اپنا منہ چھپایا ہوا تھا جبکہ سر پر کیپ تھی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح شخص ہاتھ میں پستول تھامے رپورٹر اور کیمرہ مین کے پاس آیا اور اور انہیں دھمکا کر رپورٹر سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔