8 برس تک ناک سے بدبو خارج کرنیوالا بچہ شفایاب

8 برس تک ناک سے بدبو خارج کرنیوالا بچہ شفایاب

کئی برس سے ناک کی بندش، نتھوں سے مسلسل بدبوکے اخراج کے بعد آخرکار معلوم ہوگیا کہ بچے کے ناک میں پھنسا پلاسٹک کا ایک چھّرا اس کی بنیادی وجہ تھا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)8 برس کی عمر میں ایک بچے نے شکایت کی کہ اس کا ناک بند ہے ۔ طبی تاریخ میں اسے ایک غیرمعمولی واقعہ قراردیا گیا ہے جس کی تفصیل ‘جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے ہینڈ اینڈ نیک سرجری’ میں شائع ہوئی ہے ۔ ڈاکٹروں نے بچے کا تفصیلی سی ٹی سکین کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے ناک میں اوپر کی جانب پاسٹک کا ایک گول دانہ پھنسا ہے ، پروفیسر ڈیلان اروِن کے مطابق ناک کی ایک نالی بند ہونے سے وہاں مائع، اندر جانے والی گردوغبار اور ان میں موجود جراثیم اور بیکٹیریا کئی عرصے تک موجود تھے اور گلتے سڑتے رہے ۔ ماہرین نے بہت کوشش کے بعد اسے نکالا اور بہت احتیاط سے ان ٹشوز کو کاٹا جو اس پر جمع ہوچکے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں