کینیڈین شہری کو چین سے 3سروالی بطخ کا تحفہ موصول

کینیڈین شہری کو چین سے 3سروالی بطخ کا تحفہ موصول

کینیڈا کے شہر ہالی فیکس کے رہائشی برینٹ براٹین کو اپنے نام کا چین سے بھیجا گیا مشتبہ پارسل موصول ہوا

مونٹریال (نیٹ نیوز)جس کو انہوں نے لینے سے انکار کیا تو ڈاکیا نے پارسل پر درج پتہ دکھایا۔یہ پتہ42سالہ برینٹ کے گھر کا ہی تھا، انہوں نے ہمت کرنے کے بعد جب پارسل کھولا تو اندر سے کچھ اور نہیں بلکہ تین سروں والا بطخ کا عجیب و غریب بچہ برآمد ہوا، جو ایک گلاس جار میں بند تھا، اسے دیکھ کر برینٹ بھی حیران رہ گئے ۔اس گلاس کے ساتھ ایک چھوٹا سا پرچہ بھی تھا۔ جس پر لکھا گیا تھا کہ ’’بطخ کو ہوادار جگہ پر رکھنا چاہئے اور اُس کے پروں کو سکھانے کیلئے ہیئر ڈرائیراستعمال کرنا چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں