رات کے وقت آسمان کا رنگ تبدیل،برطانوی شہری حیران
برطانیہ میں رات کے وقت بادلوں کی رنگت تبدیل ہوئی جسے دیکھ کر شہری حیرت میں مبتلا ہوگئے
لندن(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے مغربی علاقے ویسٹ سسیکس کے شہریوں نے گزشتہ شب آسمان پر غیر معمولی بادل دیکھے ، جس کے آثار صبح کے وقت بھی نظر آئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گیلے اور تیز ہواؤں کا نیا سپیل برطانیہ میں داخل ہوا ہے جس کی وجہ سے بادلوں کا رنگ تبدیل ہوا۔ترجمان میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق برطانیہ میں اس وقت ہوائیں 86 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اورمتوقع طوفان کو ’’ماما‘‘کا نام دیا گیا ہے ۔