بڑے منہ والے عجیب الخلقت پرندے کی ویڈیو وائرل

بڑے منہ والے عجیب الخلقت پرندے کی ویڈیو وائرل

امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایسے عجیب الخلقت پرندے کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر وہ خود بھی خوفزدہ ہوگئیں تھیں

نیو یارک(نیٹ نیوز)عام طور پر پرندے کا نام سن کر آپ کے دماغ میں تصور آتا ہوگا کہ اُس کے دو پنجے ، چونچ اور دو پر ہوں گے جس کی مدد سے وہ اڑتا ہوگا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے باہر نکلیں تو دیکھا لکڑی پر بڑے منہ، آنکھوں والا عجیب الخلقت پرندہ بیٹھا ہوا تھا۔خاتون نے بتایا کہ جب اُن کی نظر اس پرندے پر پڑی تو وہ خوفزدہ ہوئیں بعد ازاں ہمت کر کے اس کی ویڈیو بنائی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔خاتون نے بتایا کہ انہوں نے خود پہلی بار یہ چڑیا دیکھی، اس لیے اُن کی کوشش تھی کہ تمام لوگ اسے دیکھ لیں۔ امریکی خاتون نے ہمت کر کے قریب سے بھی پرندے کی ویڈیو بنائی، جس نے اپنی آنکھیں کھولی ہوئیں تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں