ایک ہی فلم 191مرتبہ سینما میں دیکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ

ایک ہی فلم 191مرتبہ سینما میں دیکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ

امریکی باشندے نے ایک ہی فلم 191 مرتبہ سینما میں دیکھ کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے

فلوریڈا(نیٹ نیوز)جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے ۔ریمیرو ایلانِس نے ایوینجرز، اِنفِنٹی وار 191 مرتبہ دیکھی ہے جس کیلئے وہ ہر بار تھیٹر گئے ہیں۔ 33 سالہ ریمیرو فلوریڈا میں رہتے ہیں اور مارول سیریز کے غیرمعمولی مداح ہیں۔ چند دنوں قبل انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سند بھی موصول ہوچکی ہے ۔ اس طرح وہ کسی فلم کو سینما میں سب سے زیادہ دیکھنے والے شخص بھی ہیں۔اس کیلئے انہوں نے نجی زندگی اور کام کے اوقات کے درمیان سے وقت نکالا تاکہ وقت پر سینما پہنچ سکیں۔ اس اعزاز پر ریمیرو نے اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ ساتھ سینما کے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔اس دوران وہ ہر بار سینما جاتے رہے اور وہاں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کرتے رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں