پلاسٹک آلودگی کا اصل مقام بتانے والی ایپ

پلاسٹک آلودگی کا اصل مقام بتانے والی ایپ

ناروے کی یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک ایپ تیار کی ہے جو بتاسکتی ہے کہ ساحل پر کچرہ آخر کہاں سے آیا ہے ؟

اوسلو(نیٹ نیوز)اس ایپ کو استعمال کرکے ساحل پر چہل قدمی کرنے والے عام افراد بھی کچرے کی تصویر لے کر اس کے جی پی ایس محددات کے ساتھ اسے ایپ کے ڈیٹا بیس میں بھیج سکتے ہیں۔جوں ہی آپ پلاسٹک سے بنی کسی شے کی تصویر لیتے ہیں، ایپ ڈیٹا بیس سے پہچان لیتی ہے کہ یہ کونسی شے ہے ۔ اس کے بعد وہ پانی کی لہروں، موسمیاتی کیفیات اور سمندری بہاؤ کی مدد سے جاننے کی کوشش کرتی ہے کہ یہ آخر پلاسٹک کا کوڑا کرکٹ کہاں سے آیا ہے ۔ اس طرح ایک محتاط اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کس سمندری راہ سے ساحل تک پہنچا ہے ۔ ابتدائی طور پر یہ ایپ 100 افراد آزمائیں گے ۔ انہیں سمندری کچرہ اٹھانے کے منصوبے کے تحت ساحلوں پر بالخصوص پلاسٹک کے کوڑے کی نشاندہی کا کام سونپا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں