چین میں اونٹوں کی نقل وحرکت کیلئے ٹریفک سگنل نصب

چین میں اونٹوں کی نقل وحرکت کیلئے ٹریفک سگنل نصب

چین میں اونٹوں کی نقل وحرکت کیلئے ٹریفک سگنل نصب کر دئیے گئے ہیں

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کے ڈنہوانگ شہر میں منگشا پہاڑ اور کریسنٹ سپرنگ کے مقامات پر اونٹوں کو آپس میں ٹکرانے سے بچانے کیلئے ٹریفک لائٹس نصب کی گئی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک لائٹس نصب کرنے کا مقصد اونٹوں کو ٹکراؤ سے بچا نے کیلئے علاوہ شہریوں کو خبردار کرنابھی ہے ۔سوشل میڈیا پر اونٹوں کیلئے سگنل نصب کرنے کی خبر نے ہلچل مچادی ہے اور صارفین کے تبصرے رکنے کا نام نہیں لے رہے ۔ایک صارف نے کہا کہ اب انسان اور جانورمیں قوانین کی پابندی کا مقابلہ ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں