آتش فشاں پہاڑ پر ژالہ باری، ناقابل یقین منظر دیکھیں

آتش فشاں پہاڑ پر ژالہ باری، ناقابل یقین منظر دیکھیں

سعودی شہر حائل میں آتش فشاں پہاڑ پر ژالہ باری کے منظر نے سب کو حیران کردیا

ریاض(نیٹ نیوز)حرۃ بنی رشید، مدینہ منورہ کے شمال مشرق میں واقع ہے جہاں سیاہ آتش فشاں پر ہونے والی ژالہ باری کے مناظر کو ابو فیصل البداح نامی فوٹوگرافر نے کیمرے کی آنکھ سے قید بھی کیا۔سعودی فوٹوگرافر کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ژالہ باری سے قبل پہاڑ کے اوپر چھائے ہوئے بادل کا منظر عجیب شکل اختیار کئے ہوئے تھا، فضا میں بادلوں کا ایک گھنٹے تک پہرہ رہنے کے بعد آتش فشاں پر ژالہ باری شروع ہوگئی، اتنی زیادہ ژالہ باری اس علاقے میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ ابوفیصل کا کہنا تھا کہ ژالہ باری کے دوران اس علاقے میں درجہ حرارت کافی حد تک گر گیا تھا، سیاہ زمین سفید رنگ اختیار کرچکی تھی، ایسے عجیب مناظر پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے ۔ژالہ باری کے بعد آتش فشاں کے اطراف لوگوں کی بڑی تعداد سیر کیلئے بھی پہنچی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں