اٹلی،سنسان جزیرے پر 32برس سے تنہا رہنے والا شخص
ایک سنسان جزیرے پر مسلسل 32 سال سے اکیلے رہنے والے شخص کو اب آخرکار یہ جزیرہ چھوڑنا پڑ رہا ہے
روم(نیٹ نیوز)کیونکہ ایک نجی کمپنی نے یہ جزیرہ خریدلیا ہے ۔81 سالہ مورو مورانڈی1989 کو اپنی کشتی میں یہاں سے گزررہے تھے کہ ان کی کشتی الٹ گئی اور وہ مشکل سے اس جزیرے بوڈیلی پر جاپہنچے ۔ یہ جزیرہ اپنے گلابی ساحلوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور مورو نے یہی رہنے کا ارادہ کیا۔ انہوں نے دردمندی سے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ جزیرے کی نئی انتظامیہ اس کی ویسے ہی حفاظت کرے گی جس طرح میں نے ماحولیاتی طور پر اس کا خیال رکھا تھا۔ اگرچہ عوام کے 70 ہزار دستخطوں میں مورو کو جزیرے پر رہنے کی درخواست حکومت سے کی گئی ہے ۔ اس کے بعد مورو نے خود یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس جزیرے کو چھوڑ کر ایک چھوٹے سے فلیٹ میں اسی ماہ منتقل ہوجائیں گے ۔