برفانی چیتے کی70فیصد رہائشیں غیردریافت شدہ،رپورٹ
ڈبلیو ڈبلیو ایف نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ اب تک برفانی چیتوں کی تقریباً 30 فیصد رہائش گاہوں کو ہی دریافت کیا گیا ہے
کراچی(نیٹ نیوز)رپورٹ کے مطابق برفانی چیتے کی اکثریت 12 ممالک میں پائی جاتی ہے ، جب کہ عالمی سطح پر، ایشیاء کے بلند و بالا پہاڑوں میں برفانی چیتوں کی تعداد لگ بھگ 4 ہزار کے قریب ہوسکتی ہے ، برفانی چیتے کی آبادی کی مکمل اور ٹھوس معلومات تین فیصد سے بھی کم ہیں، پچھلی کئی دہائیوں میں برفانی چیتے پر تحقیق میں اضافہ کیاگیا، جس میں صرف 4 ہاٹ سپاٹ سامنے آئے ہیں جب کہ برفانی چیتے پر ایک صدی سے زائد کے عرصے میں کی گئی تحقیق میں برفانی چیتے کی 23 فیصد مقامی رہائش گاہیں سامنے آئی ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ برفانی چیتوں کی معدوم ہوتی نسل کے بچاؤ کیلئے فوری تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے ۔