کائی سے مضبوط، لچک دار اور دیدہ زیب ڈیزائن والا کپڑا تیار
سائنسدانوں نے کائی سے مضبوط، لچک دار اور دیدہ زیب ڈیزائن والا کپڑا تیار کرنے میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے
ایمسٹر ڈیم(نیٹ نیوز)سائنس کے معروف جریدے "ایڈوانسڈ فنکشنل میٹریلز" میں شائع تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ کی یونیورسٹی آف راکیسٹر کے محققین کائی سے مظبوط، لچک دار اور دیدہ زیب ڈیزائن والا کپڑا تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس تحقیق میں شامل ریسرچر سری کانتھ بالا سبرا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کائی سے بنے لباس مستقبل میں فیشن کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ خوردبینی کائی اور بے جان بیکٹیریل سیلولوز کے ملاپ کے نتیجہ میں ایک ایسا انوکھا مادہ تیار کیا گیا جو کائی کے فوٹو سینتھیسز معیار اور بیکٹریل سیلولوز جیسی مضبوطی کا حامل ہے ۔ تحقیق کاروں نے کہا کہ اس مادہ سے نہ صرف کپڑے بلکہ مصنوعی پتے اور فوٹو سنتھیسز کھال بھی تیار کی جا سکتی ہے ۔