صرف 6گھنٹے میں رولر کوسٹر پر 64مرتبہ بیٹھنے کا نیا ریکارڈ

صرف 6گھنٹے میں رولر کوسٹر پر 64مرتبہ بیٹھنے کا نیا ریکارڈ

رولرکوسٹر پر ایک مرتبہ بیٹھنا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا لیکن اب ایک غیرمعمولی اعصاب کے شخص نے چھ گھنٹے میں رولر کوسٹر پر 64 مرتبہ بیٹھنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے

لندن(نیٹ نیوز)سین ایونز نے ایلٹن ٹاورز پر واقع مشہور اور خطرناک رولرکوسٹر پر بیٹھ کر لوگوں سے داد وصول کرتے ہوئے نیا عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں چکر آنے کی عام شکایت ہے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا چیلنج مکمل کیا۔سین ایونز کو مہم جوئی کا بڑا شوق ہے اور انہوں نے دنیا کے ایسے رولر کوسٹر کا انتخاب کیا جہاں بیٹھے والوں پر عام ثقل کے مقابلے ساڑھے تین گنا زائد کششِ ثقل کا سامنا ہوتا ہے ۔ اس رولرکوسٹرکا نام نیمیسِس ہے جو سٹریڈفورشائربرطانیہ کے مشہور تھیم پارک ایلٹن ٹاورز میں واقع ہے ۔ وی لاگرسین کہتے ہیں کہ وہ نیاریکارڈ بنانے کیلئے پرامید تھے ،غنودگی اور چکر کے باوجود سین نے یہ چیلنج قبول کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں