پروں کو چھتری بناکر مچھلی کا شکارکرنے والا مکار بگلا
افریقہ میں پایا جانے والا ایک کالا بگلا اتنا مکار ہے کہ وہ مچھلیوں کو دھوکہ دے کر شکار کرنے کیلئے اپنے پروں کو خاص طرح سے موڑ کر چھتری جیسی شکل اختیار کرلیتا ہے
جوہانسبرگ (نیٹ نیوز)سیاہ رنگت کی وجہ سے اس بگلے کو ’’بلیک ایگرٹ‘‘ کہا جاتا ہے جس کے شکار کرنے کا طریقہ سب سے نرالا ہے ۔شکار کرنے کیلئے یہ پانی میں ایسے کھڑا ہوجاتا ہے کہ اس کی صرف ٹانگیں ہی پانی کے اندر ہوتی ہیں جبکہ پروں کو پھیلاکر چھتری بنالیتاہے ۔چھوٹی مچھلیاں چھتری کے سائے والی جگہ کو محفوظ سمجھ کر پناہ کیلئے آتی ہیں اور بگلا اپنی چونچ کو تیزی سے پانی میں اتار کر انہیں شکار کرلیتا ہے ۔