جاپان کی 90سالہ خاتون دنیا کی معمر ترین فٹنس ٹرینر
جاپان میں پڑدادی جتنی عمر کی 90 سالہ خاتون ایسی بھی ہیں جو دوسروں کو چست اور تندرست رہنے کی باقاعدہ تربیت دیتی ہیں
ٹوکیو(نیٹ نیوز)تاکیشیما میکا المعروف تاکیمیکا نامی ان خاتون نے 15 جنوری 2021 کے روز اپنی 90 ویں سالگرہ منائی ہے جبکہ 87 سال کی عمر میں انہوں نے فٹنس ٹرینر کا کام شروع کیا تھا۔تاکیمیکا کی کہانی خاص ان لوگوں کے لئے مشعلِ راہ ہے جو عمر کے کسی بھی حصے میں خود پر بڑھاپا طاری کئے بیٹھے ہیں۔ ایک انٹرویو میں تاکیمیکا نے بتایا کہ 65 سال کی عمر تک وہ عام گھریلو خاتون ہی تھیں اورموٹی تھی شوہر کے مذاق اڑانے پر جم جانا شروع کیا اورآج فٹ ہوں۔